• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وعدے کے مطابق حکومت بننے کے 2 ہفتوں ہی میں حاضر ہوا ہوں، شہباز شریف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کوئٹہ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء، قائمقام گورنر، وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔

دوران اجلاس گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ اپنے وعدے کے مطابق حکومت بننے کے 2 ہفتوں کے دوران ہی حاضر ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے بلوچستان کو بےحساب قدرتی وسائل سے نوازا ہے، ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے این ایف سی میں بلوچستان کے لیے 11 ارب روپے پنجاب کے حصے میں سے دیے ہیں، ہم سب کو مل کر بلوچستان کی ترقی یقینی بنانی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے، بلوچستان کے لوگوں کی ملک کے لیے عظیم قربانیاں ہیں، صوبے کے پانی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید