• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہت ہوا اب عمران خان قوم کو بےوقوف نہیں بناسکتے، حافظ حمداللہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ بہت ہوگیا اب عمران خان قوم کو بےوقوف نہیں بناسکتے۔

حافظ حمداللہ نے اسلام آباد سے جاری بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی اپنی ناکامی کو خط کے پیچھے چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، سابق وزیراعظم خود قانون اور آئین س بالاتر سمجھتے ہیں۔

پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کے 2 دفعہ کے اعلامیے نے عمران خان کے بیانیے کو مسترد کردیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے آپ کو قانون اور آئین سے بالاتر سمجھتے ہیں، بہت ہوگیا اب عمران خان قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے۔

قومی خبریں سے مزید