• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عفت عمر نے فروری اور اپریل والے عمران خان میں کیسے فرق واضح کیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان عفت عُمر نے سابق وزیراعظم عمران خان پر طنزیہ وار کردیے۔

عفت عُمر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں فروری، مارچ اور اپریل والے عمران خان میں فرق واضح کرتے ہوئے کہا کہ فروری ، مارچ والے عمران خان کہتے تھے کہ میں دعائیں مانگ رہا تھا کہ یہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں، میں ان تینوں کی وکٹ ایک بال سے اُڑاؤں گا۔

اُنہوں نے کہا کہ اپریل والے عمران کہہ رہے ہیں کہ مجھے جنوری سے پتا تھا کہ امریکا میرے خلاف سازش کر رہا ہے اور اس میں ملک کے اندر سے لوگ اس کے ساتھ مل گئے۔

اداکارہ نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان کے خلاف کوئی عورت بولے تو بدکردار اور مرد بولے تو غدار کہلاتا ہے۔

عفت عُمر نے مزید کہا کہ ان کے خلاف کوئی صحافی بولے تو لفافہ، ادارہ بولے تو کرپٹ، عمران خان کی چوری پکڑی جائے تو اندرونی سازش اور کرسی چھن جائے تو بیرونی سازش۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید