• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے چار دور مکمل ہوگئے

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے چار دور مکمل ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف  نے تکنیکی مذاکرات منگل سے شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے،ٹیکنیکل لیول مذاکرات کے بعد ڈیٹا سامنے آئے گا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ تکنیکی مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف مشن پاکستان کا دورہ کرے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ فیول سبسڈیز ختم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کی خود مختاری اورمعاشی اصلاحات پر عمل درآمد پر بھی اتفاق رائے ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا توسیع شدہ پروگرام ستمبر میں ختم ہو رہا ہے، پاکستان نے آئی ایم ایف کا توسیع شدہ پروگرام ایک سال بڑھانے کی درخواست کی ہے جس پر آئی ایم ایف پروگرام کی ایک سال کے لیے توسیع کرنے پر رضامند ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابقہ حکومت کی فیول، تیل، بجلی پر سبسڈی واپس لی جائے گی، مشن کے پاکستان آنے سے پہلے تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید