دادو کے علاقے میہڑ میں آتشزدگی سے متاثرہ افراد کے امدادی چیک کیش نہ ہونے کی بڑی وجہ کے تدارک میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
میہڑ میں آتشزدگی کے دوران متاثرین کے شناختی کارڈ جلنے کی وجہ سے انہیں چیک کیش کرانے میں مشکلات کا سامنا تھا۔
اس حوالے چیئرمین نادرا نے ڈپٹی کمشنر دادو اور ڈی جی نادرا سکھر سے رابطہ کیا ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرہ گاؤں میں فوری موبائل وینز بھیجی جائیں اور انگھوٹوں کے نشانات لےکر شناختی کارڈ بنائے جائیں۔
چیئرمین نادرا نے ہدایات میں کہا کہ تمام متاثرین کو بلامعاوضہ اور عید سے پہلے شناختی کارڈ بناکر دیے جائیں گے۔
دادو کے دیہات میں لگی آگ سے متاثرہ افراد کو وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے مالی امداد کے چیک دیے گئے تھے۔