• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف الیکشن کمشنر کے رویے سے لگ رہا ہے وہ ن لیگ کے کارکن ہیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے رویے سے لگ رہا ہے کہ وہ ن لیگ کے کارکن ہیں، چیف الیکشن کمشنر چاہتے ہیں تو وہ ن لیگ میں عہدہ لے لیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کے رویے کا جائزہ لیا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کل پورا پاکستان چیف الیکشن کمشنر کے جانبدارانہ رویے پر احتجاج کرے گا، الیکشن کمیشن کا کردار ایسا ہونا چاہیے کہ پاکستان کے مفاد کے مطابق ہو۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ منحرف اراکین کے ریفرنسز ملنے کے باوجود نوٹیفکیشن اجراء میں کمیشن کیوں تاخیر کر رہا ہے، کمیشن منحرف اراکین کے خلاف فوری نوٹیفکیشن جاری کرے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نوٹیفکیشن اجراء میں مزید تاخیر آئین سے انحراف کے مترادف ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی ہیڈکوارٹرز پر الیکشن کمیشن کے رویے کے خلاف پُرامن احتجاج ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید