وزیراعظم شہباز شریف اور اتحادیوں کی حکومت پر معیشت بہتر کرنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
پلس کنسلٹنٹ کے سروے کے مطابق 33 فیصد افراد معاشی سمت کا رُخ ٹھیک دیکھ رہے ہیں، اس سے پہلے اسی سال جنوری میں 26 فیصد افراد معیشت کا رخ درست سمت میں دیکھ رہے تھے۔
سروے کے مطابق معیشت کا رخ غلط سمت سمجھنے والوں کی تعداد 14 فیصد کمی کے بعد 56 فیصد رہ گئی ہے، جنوری ميں 70 فیصد لوگ سمجھتے تھے کہ معیشت کی سمت غلط رخ پر ہے۔
ملک کی سیاسی سمت کو درست سمجھنے والوں میں 4 فیصد کمی ہوئی، یہ تعداد 29 فیصد سے گھٹ کر 25 فیصد پر آگئی ہے۔