• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ایس سی اعلامیے نے سازش کی نفی کی، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے نے سازش کے عنصر کی نفی کی، یہ معاملہ اب تمام ہوا، ہمیں آگے کی طرف بڑھنا چاہیے۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے میڈیا کو بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ واضح ہے، سفیر اسد مجید پر دباؤ کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سفارتکار کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق احتجاجی مراسلہ دیا گیا، سازشی تھیوری جیسی باتیں ہماری سفارت کاری کو متاثر کرتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید