سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بہت جلد سابق وزیراعظم عمران خان سمیت اُن کی پوری کابینہ کے پکڑے جانے کا اشارہ دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ بقول توشہ خان کے 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کان کھول کہ سن لو، بہت جلد تم سمیت تمہاری پوری سابق کابینہ پکڑی جائے گی اور ان کوضمانتیں بھی نہیں ملنی۔
ن لیگی نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ ہمیں تو جھوٹے مقدمات اور انتقام میں پکڑا تھا، تمھارے مقدمات بڑے جرائم اور ناقابل تردید شواہد پر ہوں گے۔