وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے سرکاری جیٹ طیارہ حکومت آزاد کشمیر کو بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا۔
کوئٹہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات میں سرکاری جیٹ طیارہ دینے کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ طیارہ بلوچستان کے عوام کا کشمیر کے عوام کے لیے تحفہ ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو طیارہ حوالگی کا مراسلہ بھی دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے گرانقدر تحفہ دینے پر وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کا شکریہ ادا کیا۔