بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے جامعہ کراچی میں خودکش حملےکی شدید مذمت کی ہے۔
جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عام شہریوں کے خلاف منظم تشدد کے عمل کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے میں 3 چینی شہری ہلاک ہو گئے تھے۔
یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے باہر خاتون نے وین قریب پہنچنے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کے نتیجے میں ڈرائیور بھی جاں بحق ہو گیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 3 سے 4 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔