• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان الیکشن کمیشن پر الزام لگا کر این آر او مانگ رہے ہیں، شیری رحمان

وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کہہ رہے ہیں فیصلہ ان کے حق میں سنایا جائے ورنا دھرنا دوں گا، عمران خان الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام لگا کر این آر او مانگ رہے ہیں۔

اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان قوم کو گمراہ کررہے ہیں، کسی سازش کے نتیجے میں نہیں ہٹایا گیا، عمران خان کی نااہل حکومت کو آئینی طریقہ کار  سے ہٹایا گیا۔

 شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان کی نا اہلی اور نالائقی سے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ واپس آ گئی ہے، سازش کا بیانیہ ناکام ہو چکا، قوم مہنگائی، بے روز گاری اور بدحالی کا حساب لے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آج میڈیا پر پیسے لینے کا الزام لگایا ہے، عمران خان کی سیاست جھوٹ اور الزام تراشی پر مبنی ہے، میڈیا ڈیولپمینٹ اتھارٹی، پیکا آرڈیننس لانے والے آج میڈیا کی آزادی کی بات کررہے ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں غیر ملکی قرضے 54 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

 انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کراچی میں چینی قونصل خانے کا دورہ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید