• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اقتدار میں ہماری 14 سیٹیں چوری کرنے کے بعد آئے تھے، وسیم اختر

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ اقتدار میں ہماری 14 سیٹیں چوری کرنے کے بعد آئے تھے۔

کراچی میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کا ساتھ اس لیے دیا کہ جمہوریت کا نقصان نہ ہو، صرف سات سیٹوں سے ہم آپ کو اقتدار میں لائے تھے۔

وسیم اختر نے کہا کہ  آٹھ مارچ کو عدم اعتماد پیش ہوتی ہے، 9 مارچ کو سابق وزیر اعظم بہادر آباد مرکز میں آئے تھے، عمران خان نے کبھی کسی سازش کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم ملک اور جمہوریت کی خاطر آپ کے ساتھ چلتے رہے۔

قومی خبریں سے مزید