پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ثاقب نثار کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صادق و امین کا جھوٹا سرٹیفکیٹ لینے اور دینے والے کی ملاقات ہوئی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ صداقت اور امانت جیسے مقدس الفاظ کو بھی داغ دار کیا گیا۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ "پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا"۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ایک توشہ خانہ کھا گیا ، دوسرا ڈیم کے پیسوں کا حساب نہیں دیتا۔ نیا پاکستان کا فن کار اور ڈیم کا معمار دونوں کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاناما اور اقامہ کے ڈرامے کے فن کار آج ایک جگہ جمع ہوگئے۔