امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کراچی یونیورسٹی دہشت گردی واقعے کے بعد چین کے سفیر کے نام خط لکھ دیا۔
سراج الحق نے خط میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی او اس میں ہوئی اموات پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نےکہا کہ پاکستانی قوم چینی اساتذہ کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، دہشت گردی کا واقعہ پاک چین تعلقات خراب کرنے کی سازش ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ یہ موقع پاک چین دوستی کے عہد کی تجدید کا ہے، پاکستانی عوام پاک چین تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ امید ہے حکومت دہشت گردوں کا نیٹ ورک ختم کرے گی اور جلد مجرموں کو کٹہرے میں لائے گی۔