• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب جائیں گے

وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تین روزہ دورے میں وزیراعظم سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔

خیال رہے کہ شہباز شریف بطور وزیراعظم پہلے غیرملکی دورہ پر سعودی عرب جارہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید