وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب وقت آئے گا وزیر اعظم شہباز شریف میرٹ کے مطابق آرمی چیف تعینات کریں گے۔
جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کا زوال اُن کی اپنی حرکتوں کی وجہ سے ہوا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ فواد چوہدری نے بالکل صحیح کہا ہے کہ ان کے تعلقات اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ خراب ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امپورٹڈ حکومت کہنے والے نے اپنے بچے یو کے ایکسپورٹ کیے ہوئے ہیں، عمران دور میں ایک خاتون نے اربوں روپے بنائے اور آج وہ مفرور ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اگلے آرمی چیف کی تعیناتی نومبر میں ہونی ہے، اگلے آرمی چیف کی تعیناتی میں سات ماہ ہیں، جب وقت آئے گا وزیراعظم آئین میں دیے گئے اختیارات کو استعمال کریں گے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کا نام توشہ خانہ خان رکھ دیا گیا ہے، پی ٹی آئی ہر شخص کو متنازعہ بنا دیتی ہے۔