• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے بیانات کا نوٹس لے لیا


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے کمیشن مخالف بیانات کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیرِاعظم عمران خان کے پشاور ورکرز کنونشن سے خطاب کا ریکارڈ پیمرا سے مانگ لیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ اسمبلی میں قائدِحزبِ اختلاف حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور سینیٹر اعجاز چوہدری کے بیانات کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر  سے مستعفی  ہونے کا مطالبہ کیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ راجہ سلطان ن لیگ کا ایجنٹ ہے، یہ اکیلا فیصلے کرتا ہے اور اس کے سارے فیصلے پی ٹی آئی کے خلاف ہوتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید