• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے اسمبلی کا اجلاس 16 مئی تک ملتوی کر دیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سیکریٹری کوآرڈینیشن پنجاب اسمبلی زیرِ حراست

اس سے قبل آج صبح پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے گریڈ 20 کے افسر عنایت اللّٰہ لک کو حراست میں لے لیا۔

سیکریٹری کوآرڈینیشن پنجاب اسمبلی عنایت اللّٰہ لک کو گورنر ہاؤس کے باہر سے حراست میں لیا گیا اور لاہور کے تھانہ گڑھی شاہو منتقل کر دیا گیا۔

عنایت اللّٰہ لک عدالت جا رہے تھے کہ پولیس نے ایکشن کیا، یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کس مقدمے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر آج اجلاس ہونا تھا۔

اس حوالے سے اسمبلی کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی، ایس ایس پی آپریشن مستنصر فیروز اور ڈپٹی کمشنر بھی پنجاب اسمبلی میں موجود تھے۔

حکام کی جانب سے پولیس کو کسی بھی ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

عدالت کا حمزہ کی حلف برداری کا حکم

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی آج بطور وزیرِ اعلیٰ حلف برداری کا حکم دے رکھا ہے۔

عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ گورنر خود یا نمائندے کے ذریعے حلف برداری یقینی بنائیں۔

قومی خبریں سے مزید