• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب یونیورسٹی سے مہمان طالبعلم کو گرفتار کرنے پر احتجاج

پنجاب یونیورسٹی سے مہمان طالبعلم کو گرفتار کرنے پر احتجاج کیا گیا، طالب علموں کے ایک گروپ نے گرفتار طالب علم بیباگر امداد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

طلبا نے پنجاب یونیورسٹی میں وائس چانسلر آفس کے سامنے دھرنا دیتے ہوئے احتجاج کیا۔

احتجاجی طلبا نے وائس چانسلر آفس سمیت ایڈمن بلاک کو تالے لگا دیے۔

ترجمان جامعہ پنجاب کا کہنا ہے کہ  انتظامیہ نے تالے توڑ کر ایڈمن بلاک کو فعال کیا۔

سی ٹی ڈی نے گزشتہ روز یونیورسٹی ہاسٹل سے مہمان طالبعلم کو گرفتار کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید