• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکردو ایئرپورٹ پر بین الاقوامی فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے اسکردو ایئرپورٹ پر بین الاقوامی فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی بین الاقوامی پرواز 13 مئی کو جرمنی سے آئے گی۔

پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے اسکردو ایئرپورٹ کو گزشتہ سال ری ڈیزائن کیا گیا اور اسے 22 دسمبر کو پاکستان کے ٹورازم حب کے طور پر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ دیا گیا۔

بین الاقوامی ایئرپورٹ کے طور پر اپ گریڈشن کے بعد اسکردو ایئرپورٹ پر پہلی بین الاقوامی پرواز 13 مئی کو اترے کرے گی۔ یہ خصوصی چارٹرڈ فلائٹ جرمنی کے شہر میونخ سے سیاحوں کو لے کر براہ راست پاکستان کے پہاڑی سلسلے میں واقع اسکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات پہلے ہی مکمل کیے جا چکے ہیں۔

اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دو اسفالٹ رن وے ہیں۔ رن وے 14 ایل/32 آر اور 14 آر/32 ایل 11,944 فٹ (3,641 میٹر) طویل ہیں۔ تیسرے 8,740 فٹ (2,664 میٹر) طویل اسفالٹ رن وے کو انٹرنیشنل اپ گریڈیشن کے وقت دسمبر2021 میں بند کردیا گیا تھا۔ اس رن وے کو فی الحال ٹیکسی وے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید