مسلم لیگ ن کی نائب صدر، سابق وزیرِ اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کیا۔
یہ بات مسلم لیگ ن کی نائب صدر، سابق وزیرِ اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے لاہورسے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حرمِ پاک مدینہ منورہ میں پی ٹی آئی کی قیادت کی سرپرستی میں بے ادبی کی گئی، اس بے ادبی سے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والے تڑپ کر رہ گئے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ مجھے غصے میں بھرے سینکڑوں پیغامات ملے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی، حکومت کا ایکشن سیاسی انتقام تصور ہو گا اور یہ معاملہ سیاسی نہیں ہے۔
ن لیگی نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ ان کے چہرے سے کل قدرت نے اس نقاب کو اتار پھینکا، نقاب اترنے کے بعد ان کا جو مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے، وہی ان کی سب سے بڑی سزا ہے۔