• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریحام خان کا سابق وزیراعظم کی حمایت کرنے والے فنکاروں سے سوال

سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مسجد نبوی  میں ہونے والے واقعے پر فنکاروں سے سوال پوچھ لیا؟

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ کیا برطرف وزیراعظم کے حمایتی فنکاروں میں سے کسی نے مسجد نبوی کے توہین آمیز واقعہ کی مذمت کی ہے؟

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کا وفد روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے پہنچا تو وہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نے نعرہ بازی شروع کردی تھی۔

واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید