وزیراعظم شہباز شریف لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق دورہ امریکہ کے بعد وزیراعظم نے لندن میں چار روز قیام کیا۔
وزیراعظم نے امریکا کے دورے کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا جبکہ لندن میں سرمایہ کاروں سے اہم ملاقاتیں کیں۔
لندن اسٹاک ایکسچینج کے دورے کے دوران شہباز شریف نے اوپن تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ پاکستان کے معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں معیشت کو بہتر بنانے کےلیے بہت محنت کی ہے، 2 ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈ کا اجرا اس کا واضح ثبوت ہے۔