نئی دہلی( جنگ نیوز ) سن رائزرز حیدر آباد نے گجرات کے لائنز کو چار وکٹ سے ہراکر انڈین پریمیئر لیگ کے فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا جہاں اس کا مقابلہ رائل چیلنجر بنگلور سے ہوگا ۔جمعہ کو گجرات نے ایرون فنچ کے50، برینڈن میک کولم نے32 اور دنیش کارتک کے 26 رنز کی بدولت مقررہ اوورز میں سات وکٹ پر 162 رنز بنائے۔ ہدف حیدرآباد نے ڈیوڈ وارنر کے جارحانہ 93 رنز کی بدولت چار گیند قبل پورا کرلیا۔ بیپل شرما نے اختتامی لمحات میں تین چھکوں کی مدد سے 27 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا اور جیت یقینی بنائی۔