• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد نبویﷺ واقعے پر فیصل قریشی کی شدید مذمت

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے بھی حال ہی میں مسجد نبویﷺ میں پیش آنے والے واقعے پر ردّعمل دے دیا۔

فیصل قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں رسول محمد ﷺ کے روضہ اطہر کے قریب مسجد نبویﷺ میں  آوازیں کسنے اور گالم گلوچ کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ آخر یہ کیسا سیاسی اختلاف ہے کہ روضہ رسول ﷺ کے تقدس کا بھی احترام نہیں کیا گیا۔

اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں قرآن پاک کی آیات لکھتے ہوئے مزید کہا کہ اللّہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے، آمین۔

خیال رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کا وفد روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے پہنچا تو وہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نے اُن کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی۔

اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جن میں کچھ افراد کو چور چور کے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید