• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد کا آدھے سے زیادہ حصہ تاریکی میں ڈوب گیا

حیدرآباد کا آدھے سے زیادہ حصہ تاریکی میں ڈوب گیا، روزہ داروں نے اندھیرے میں سحری اور نماز فجر ادا کی۔

حیدرآباد کے لبرٹی، سٹی مارکیٹ، لیاقت کالونی، پریٹ آباد، پھلیلی، انصاری محلہ اور مرزا پاڑہ کے علاقوں میں بجلی نہیں ہے۔

اس کے علاوہ ہالاناکہ، فضل سن سٹی، علی آباد، قاسم آباد میں بھی علمدار چوک اور فیز ون میں بجلی غائب ہے۔

شدید ترین گرمی کے موسم میں غیر اعلانیہ بجلی کی بندش سے شہری پریشان ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب حیسکو حکام کا کہنا ہے کہ غیراعلانی لوڈشیڈنگ کے تحت حیدرآباد کے 2 تعلقوں میں بجلی بند کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید