• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

40 روسی جیٹ طیاروں کو مار گرانے کے بعد یوکرینی پائلٹ ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یوکرین کا ایک لڑاکا پائلٹ، جسے ’کیف کا بھوت‘ کہا جاتا ہے، گزشتہ ماہ ایک لڑائی میں 40 روسی طیاروں کو مار گرانے کے بعد ہلاک ہوگیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، گزشتہ ماہ روسی افواج کے ساتھ جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے بہادر یوکرینی پائلٹ کی شناخت میجر سٹیپن ترابالکا کے طور پر ہوگئی ہے۔

برطانیہ کے اخبار نے یہ بھی کہا کہ ترابالکا، ایک MiG-29 اڑ رہے تھے جوکہ 13 مارچ کو دشمن فوج کے ساتھ لڑتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

ان کے خاندان کے مطابق، اس فائٹر پائلٹ کو بہادری کے لیے یوکرین کا اعلیٰ تمغہ، آرڈر آف دی گولڈن اسٹار سے نوازا گیا، انہیں یوکرین کے ہیرو کا خطاب بھی دیا گیا۔

دوسری جانب بہادر فائٹر پائلٹ کے ہیلمٹ اور چشمے اب لندن میں نیلام ہونے والے ہیں۔

ترابالکا نے حملے کے پہلے دن 10 روسی طیاروں کو مار گرانے کے بعد دنیا بھر میں شہرت حاصل کی، لوگ اُنہیں کیف کا بھوت کہتے ہیں۔  

میجر ترابالکا مغربی یوکرین کے ایک محنت کش خاندان میں ایک چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہوئے تھے اور وہ بچپن سے ہی پائلٹ بننا چاہتے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید