پنجاب کے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف بلا امتیاز ایکشن کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ڈیزل کی قلت کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں ڈیزل کی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھایا جائے، انتظامیہ اپنے اضلاع میں پیٹرول پمپس کو باقاعدگی سے چیک کرے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کاشتکار میرے بھائی ہیں، ان کے مسائل کا پورا احساس ہے، ڈیزل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت سے بھی فوری رابطہ کیا جائے۔
اجلاس میں اویس لغاری، ملک محمد احمد خان، چوہدری محمد اقبال، اجمل چیمہ، رمضان صدیق بھٹی، عطا تارڑ، چیف سیکرٹری، پرنسپل، سیکرٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈی سی لاہور شریک ہوئے جبکہ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔