امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہر محنت کش کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا حکومت کا فرض ہے۔
عالمی یومِ مزدور کے موقع پر لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے یہ بات کہی۔
سراج الحق نے کہا کہ محنت کش اللّٰہ تعالیٰ کا دوست ہے، پاکستان میں 2 کروڑ سے زائد صنعتی و تجارتی ورکرز بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اسلام محنت کشوں کے حقوق کا سب سے بڑا محافظ ہے، لاکھوں دیہاڑی دار مزدوروں کو آج تک کسی ادارے نے رجسٹرڈ نہیں کیا۔
سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ گوادر کے ماہی گیروں کے مسائل اور مطالبات منظور کیے جائیں، مزدوروں کو ان کی محنت کا جائز معاوضہ ملنا چاہیے۔