• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے آبائی ضلع میں آج تیسواں روزہ رکھا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کے آج عید الفطر منائے جانے کے اعلان کے باوجود وزیر اعلیٰ محمود خان کے آبائی ضلع میں بھی آج تیسواں روزہ رکھا گیا ہے۔

سوات کے مقامی لوگوں نے بھی آج عیدالفطر منانے سے انکار کیا ہے۔

دوسری جانب ضلع خیبر میں سابق وفاقی وزیر و مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے عیدالفطر کی نماز اپنے آبائی علاقے پیروخیل میں ادا کی۔

صوابی اور ٹانک میں عید مذہبی جوش و جذبے سے آج منائی جارہی ہے، مختلف مساجد اور عیدگاہوں میں نماز عید ادا کردی گئی، ضلع جنوبی وزیرستان میں عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارک باد دی۔

نوشہرہ میں دو عید کی روایت برقرار، صوبائی حکومت کے اعلان کے بعد کئی علاقوں میں آج عید منائی جارہی ہے، پاک فوج کے مختلف یونٹس اور چھاونیوں میں کل عید منائی جائے گی۔

بلوچستان کےعلاقوں چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ سمیت شمالی اضلاع میں مقامی رویت ہلال کمیٹیوں کے اعلان پر آج عید منائی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید