• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ

ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے اور بجلی کا مجموعی شارٹ فال صفر ہونے کے دعوے کیئے جارہے ہیں۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق اس وقت بجلی کی مجموعی طلب 20 ہزار میگاواٹ جبکہ رسد بھی 20 ہزار میگاواٹ ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں کی جار ہی ہے۔

پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کی تعطیلات کے باعث بجلی کی طلب میں 5 ہزار میگاواٹ کمی آئی ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے وعدے کے مطابق یکم مئی سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی شروع کر دی گئی ہے، اتوار کے روز صبح 5 بجے سے ملک میں لوڈ شیڈنگ صفر کر دی گئی ہے۔

حکومت نے عید الفطر کے 3دن بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،مستقبل میں بھی بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید