• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ صفر کردی، وزارت توانائی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) وزیراعظم شہباز شریف کے وعدے کے مطابق یکم مئی سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی شروع کر دی گئی ہے ، اتوار کے روز صبح 5 بجے سے ملک میں لوڈ شیڈنگ صفر کر دی گئی ہے، حکومت نے عید الفطر کے 3دن بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،مستقبل میں بھی بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، پاور ڈویژن کے مطابق بھرپور کوشش سے 2500میگا واٹ سے زائد اضافی بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ہے ،عید تعطیلات اور بعد ازاں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے وزارت مستقل کوشاں ہے، عید الفطر کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پاورڈویژن کی جانب سے تمام پاورجنریشن کمپنیوں کو مطلوبہ تیل اور گیس فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ پاور ڈویژن نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے بجلی کی طلب اور رسد کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں، گزشتہ روز اتوار کو بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید