• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین نے بیٹے کبیر حسین کے ساتھ پہلی عید منائی جس کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔

اقرا عزیز نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے اپنی عید کی صبح کی ایک جھلک شیئر کی۔

اداکارہ نے عید کے لیے ڈیزائنر  فائزہ ثقلین کے آسمانی نیلے رنگ کے خوبصورت جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ یاسر اور کبیر نے اداکارہ کے برعکس آف وائٹ شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں اقرا عزیز نے ’عید مبارک‘ لکھا۔

دوسری جانب یاسر حسین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک پرفیکٹ فیملی فوٹو شیئر کی۔

یاسر حسین نے کہا کہ ہماری طرف سے عید مبارک۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عیدالفطر آج مذہبی عقیدت اور جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید