• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے پاس توشہ خانے کا حساب نہیں، حمزہ شہباز

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے پاس توشہ خانے کا حساب تک نہیں۔

حمزہ شہباز لاہور میں دارالشفقت آئے اور بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنی پہلی عیدالفطر یتیم بچوں کے ساتھ منائی۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ریاست مدینہ بنانےکے جھوٹے دعویدار کے پاس توشہ خانے کا حساب نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مہنگائی نے لوگوں کا جینا اجیرن کر دیا، ہماری معیشت زمیں بوس ہوچکی، سی پیک سست روی کا شکار ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی گاڑی چلے گی تو سیاست بھی چلے گی، کسی کے جذبات سے کھیلنا، جھوٹی امید دلانا قومی جرم ہے۔

قومی خبریں سے مزید