• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف سے ہوئی ملاقاتوں سے عمران خان اور میں باخبر تھے: شیخ رشید

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے جو ملاقاتیں ہو رہی تھیں، میں اور عمران خان ان سے باخبر تھے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ سامراجی پلان بنایا گیا، 2 ووٹوں کی اکثریت سے امپورٹڈ حکومت لائی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر کل سالک اور چیمہ الگ ہو جائیں، باپ، ایم کیو ایم یا جی ڈی اے کے دو تین ممبر علیحدہ ہو جائیں تو یہ 2 ووٹوں کی اکثریت ختم ہو جائے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے 14 بار گالیاں دیں، شہباز شریف نے 14 بار بوٹ پالش کیے، شہباز شریف نے جوتے پالش کر کے گارنٹی دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ سارا ملبہ ادارے پر ڈال رہے ہیں ان سے کہتا ہوں کہ ایسا مت کرو، فوج پاکستان کا بہت عظیم ادارہ ہے، ان کی بہت قربانیاں ہیں۔

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سامراج اور بین الاقوامی طاقتوں نے غلط طریقے سے جو پلان بنایا وہ الٹ ہو گیا۔

قومی خبریں سے مزید