سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاست دانوں نے ہمیشہ اس ملک کی خوش حالی کی بات کی ہے۔
زرداری ہاؤس نوابشاہ میں کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ شہید بی بی ہمیشہ عام آدمی کے روزگار سے متعلق فکر مند رہتی تھیں، عوام کی فکر آج بھی پیپلز پارٹی میں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے شہید بی بی کے ہمراہ عمرہ کی متعدد بار سعادت نصیب ہوئی۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ بلاول خوش نصیب ہیں کہ بیت اللہ کا دروازہ ان کے لئے کھولا گیا۔