• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا شہباز گل کیساتھ پیش آئے حادثے کی تحقیقات کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ 

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔

وزیراعظم نے شہباز گل اور ان کے ساتھیوں کے زخمیوں ہونے پر اظہارِ افسوس اور ہمدردی بھی کیا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے شہباز گل اور دیگر زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی بھی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔

اس حادثے کو انہوں نے خود پر قاتلانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کروانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ اپنے مولا اور قوم کی دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہوں۔

قومی خبریں سے مزید