فروری اور مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے ملک بھر کے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 2 روپے 86 پیسے تک مہنگی کردی گئی۔
نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک کے سوا ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کیلئے مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 2 روپے 86 پیسے مہنگی کی گئی ہے، جس کا صارفین پر 32ارب روپے سے زیادہ کا اضافی بوجھ منتقل ہو گا۔
صارفین سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے اضافے مئی کے بلوں میں وصول کیئے جائیں گے۔