• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں ائیرکنڈیشنرز کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (اے پی پی)ملک میں ائیرکنڈیشنرزکی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر فروری 2022 تک کی مدت میں ملک میں ائیرکنڈیشنرزکی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر35.7 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے تاہم فروری میں ائیر کنڈیشنرز کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر12 فیصدکی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری تک کی مدت میں ملک میں ائیرکنڈیشنرزکی 3 4 8 , 9 3 5 یونٹس پیداوارریکارڈکی گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ائیرکنڈیشنرزکی2 5 7, 1 5 4 یونٹس پیداوار ریکارڈکی گئی تھی۔