• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

17 ویں مائی کراچی نمائش 13 تا 15 مئی ایکسپو سینٹر میں ہوگی

کراچی (اے پی پی)کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے 2020 سے معطل رہنے کے بعد کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی)کے زیر اہتمام 17ویں ʼʼمائی کراچیʼʼ نمائش 13 ، 14 اور 15 مئی 2022 کو ایکسپو سینٹر کراچی میں سجنے کو تیار ہے۔ جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ایکسپو سینٹر کے 3 ہالز میں منعقد ہونے والی تین روزہ نمائش کراچی والوں کو تفریح فراہم کرنے کے علاوہ بزنس ٹو بزنس اور بزنس ٹو کنزیومر میٹنگز کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کرے گی جو اس شاندار تقریب میں بھرپور شرکت کرتے رہے ہیں۔