مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے سب سے نمایاں تخلیق کاروں کے ساتھ اشتہارات کی آمدنی کے اشتراک کے پروگرام کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے صارفین اچھی رقم کما سکیں گے۔
مختصر ویڈیو فارمیٹ ایپ حالیہ برسوں میں عالمی سطح پر ایک ارب سے زیادہ فعال صارفین کے ساتھ بے حد مقبول ہوئی ہے۔
اب کمپنی کے عہدیداران کی جانب سے ٹک ٹاک پلس پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے تحت، کمپنیاں اپنے اشتہارات کو صارف کے مواد کے ساتھ مخصوص زمروں میں رکھ سکتی ہیں۔
پلس پروگرام کے تحت مشتہرین گیمنگ، فیشن، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں کی ویڈیوز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکیں گے۔
اس طرح ٹارگٹ ایڈور ٹائزنگ کو زیادہ سے زیادہ فروغ مل سکے گا تاہم یہ اشہتار صرف تصدیق شدہ یا کم از کم ایک لاکھ سبسکرائبرز والے اکاؤنٹس پر ہی دکھائے جائیں گے۔
فی الحال چھوٹے یعنی کم فالوورز والے ٹک ٹاکرز اس پروگرام کا حصہ نہیں ہوں گے اور وہ اس ایپ کے ذریعے پیسے نہیں کما سکیں گے۔