• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیا شاہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا


رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیا شاہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا۔ دانیا شاہ کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت شیطان ہے بلکہ شیطان سے بھی برا ہے۔

دانیا شاہ نے عامر لیاقت کےخلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

عامر لیاقت کی اہلیہ نے ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کردیا۔

تنسیخ  نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کردی۔

دانیا شاہ نے کہا کہ عامر لیاقت حسین جیسے دکھتا ہے ویسا بالکل نہیں، شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے سے کمرے میں رکھتا تھا اور نشہ کرکے تشدد کرتا تھا، تنسیخ نکاح سمیت دیگر مقدمات دائر کردیے ہیں۔

دانیا شاہ نے کہا کہ عامر لیاقت حسین مجھے اور والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت ٹی وی میں جیسا دکھتا ہے ویسا نہیں ہے، عامر لیاقت شیطان ہے بلکہ شیطان سے بھی برا ہے۔

قومی خبریں سے مزید