• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: فائر فائٹرز نے درخت میں پھنسی چیل کو بچا لیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں فائر فائٹرز نے ناریل کے درخت میں پھنسی چیل کی جان بچا لی۔

فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ گلشنِ اقبال کے ایک گھر میں لگے ناریل کے درخت میں 4 دن سے چیل پھنسی ہوئی ہے۔

فائر بریگیڈ کے فائر فائٹرز موقع پر پہنچے اور انہوں نے ناریل کے درخت میں پھنسی ہوئی چیل کو نکال لیا۔

فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق چیل پروں میں پتنگ کی ڈور پھنس جانے کے باعث درخت میں پھنس گئی تھی۔

فائر فائٹرز کے اقدام کے باعث 4 روز سے بھوکی پیاسی چیل کی جان بچا لی گئی۔

قومی خبریں سے مزید