• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایس پی آر کے بیان پر سینئر صحافیوں کا ردعمل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سینئر صحافیوں اور تجزیہ کاروں نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔

سینئر صحافیوں نے کہا کہ پاک فوج نے واضح کردیا کہ سیاسی معاملات میں فوج کو گھسیٹنا، ملکی سلامتی اور فوج کے لیے ٹھیک نہیں، اس چیز کو ٹھیک ہونا چاہیے۔

سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ پاک فوج کا بیان پاکستان کے صحافیوں، جمہوریت پسند دانشوروں کے مؤقف کی تصدیق کرتا ہے، جو کہتے ہیں فوج کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر فوج کہہ رہی ہے کہ اسے حلف کے مطابق چلنا ہے، سیاست میں مداخلت نہیں کرنی، تو اس سے کون اختلاف کرسکتا ہے۔

سینئر تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ فوج کی خواہش اور کوشش ہے کہ اسے سیاست سے دور رکھا جائے، وہ اپنے آپ کو آئین و قانون تک محدود رکھنا چاہتے ہیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک فوج سے نیوٹرل نہ رہنے کا مطالبہ بنیادی طور پر آئین شکنی ہے۔

سینئر صحافی مظہر عباس نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کی سطح پر نیوٹرل کو جس طرح بیان کیا جارہا ہے، اس کا بہرحال نوٹس لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی اور فوج کے معاملات پر اظہارِ خیال میں احتیاط برتنی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید