• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج کو سیاسی عمل میں مداخلت کی دعوت دینا خوفناک ہے، ویمن ایکشن فورم

ویمن ایکشن فورم (ڈبلیو اے ایف) نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طرف سے پنجاب کے معاملات میں مداخلت کے لیے آرمی چیف کو دعوت دینے کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں ویمن ایکشن فورم نے کہا کہ یہ بات خوفناک ہے کہ فوج کو سیاسی عمل میں مداخلت کی دعوت دی جا رہی ہے۔

ڈبلیو اے ایف کے مطابق گورنر پنجاب کو جس آئینی عہدے کی ذمے داری سونپی گئی تھی، انہوں نے اس عہدے کا وقار کم کردیا ہے۔

ویمن ایکشن فورم نے بیان میں مزید کہا کہ بار بار فوجی مداخلتوں نے پاکستان میں سیاسی قوتوں کے ارتقا اور جمہوری عمل کو نقصان پہنچایا ہے۔

ڈبلیو اے ایف نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا خط فوری طور پر واپس لیں۔

فورم نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ آئین کی خلاف ورزی کی ایسی کوششوں کی حوصلہ شکنی کے لیے تمام قانونی فورم استعمال کرے۔

قومی خبریں سے مزید