سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے متعلق اپنے خیالات تبدیل کرلیے۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بارے میں شیخ رشید کے خیالات کچھ سے کچھ ہوگئے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ ماضی میں مولانا فضل الرحمان کو اپنا بزرگ اور پیر بھائی قرار دیتے رہے ہیں۔
شیخ رشید نے آج ایبٹ آباد کے جلسے میں مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل کا نام دے دیا اور انہوں نے ساتھ ہی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو پر ذاتی نوعیت کے حملے کیے۔
جلسے سے دوران خطاب سابق وزیر داخلہ نے نعرہ لگایا کہ ’پاکستان کو بچانا ہے تو الیکشن کروانا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قسمت میں جیل لکھی ہے، یہ 2 ووٹوں کی اکثریت کی حکومت ہے۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ میرے خلاف 11 جگہوں پر مقدمات درج کروائے گئے ہیں، لیکن میں نہیں گھبراؤں گا، یہ پاکستان کی زندگی اور موت کی تحریک ہے۔