• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختون خوا میں 2 لاکھ میگاواٹ بجلی کی فیزیبیلیٹی موجود ہے، سراج الحق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں 2 لاکھ میگاواٹ بجلی کی فیزیبیلیٹی موجود ہے۔

پشاور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ صوبے میں 300 ڈیم بنانے کا کہا گیا تھا، اگر کوئی 3 ڈیم بھی بتادے تو میں اُسے انعام دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے الیکشن کے لیے ریفارمز کیے جائیں، عوام نے پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم سمیت سب کو دیکھ لیا، اب نظام اور امام کو بدلنا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ وفاقی شرعی عدالت نے سود کی ہر شکل کے خاتمے کے لیے حکومت کو جون تک کا وقت دیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سودی نظام کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید