پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف آج سے رکنیت سازی مہم کا آغاز کریں گے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ایک حقیقی معنوں میں آزاد نئے پاکستان کی جدوجہد میں عمران خان کا ساتھ دیں۔
اسد عمر نے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں لکھا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی آج تحریک انصاف ممبر شپ کا آغاز پی ٹی آئی رابطہ ایپ کے افتتاح سے کریں گے۔