• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاہر اشرفی کا شیریں مزاری سے خط واپس لینے کا مطالبہ

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا شیریں مزاری سے اقوام متحدہ کو لکھا گیا خط واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ عمران خان سے اس خط کو واپس لینے کے لیے بارہا کہا، عمران خان کو اپنے اور ساتھیوں کے رویے پر غور کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاسپورٹ امریکا کا رکھتے ہیں اور کہتے ہیں امریکا سازش کررہا ہے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ملک میں عدالتیں ہونے کے باوجود شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کو خط لکھا، اگر آپ نے باہر ہی جانا تھا تو او آئی سی کو خط کیوں نہیں لکھا، نفرتوں کو کم کریں، ایک دوسرے کو برداشت کریں، یہ جو ہم دست و گریبان ہوئے ہیں اس کے خاتمے میں کردار ادا کریں۔

طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مسجد نبوی واقعہ کی مذمت کرنی چاہیے، جس نے بھی مسجد نبوی کا تقدس پامال کیا اس نے اچھا نہیں کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سیاسی مخالفت کے جنون میں مذہبی تقدس کی پامالی کا واقعہ پیش آیا تھا، وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیرِنارکوٹکس کنٹرول نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی مسجدِ نبوی ﷺ آمد کے موقع پر بے ہودہ آوازیں کسی گئی تھیں۔

قومی خبریں سے مزید